۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شهردار لندن: ترامپ به خاطر مسلمان بودنم با من دشمن بود

حوزہ/ لندن کے میئر صادق خان نے ایک ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب تک صدارتی عہدے پر تھا مجھ سے میرے مسلمان ہونے کی وجہ سے دشمنی کرتا تھا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لندن کے میئر صادق خان نے ایک ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب تک صدارتی عہدے پر تھا مجھ سے میرے مسلمان ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک اور دشمنی کرتا تھا ۔

پیر کے دن ایک انٹرویو میں صادق خان نے کہا کہ مسلمان ہونا بالکل بھی آسان نہیں ہے۔ لیکن مسلمان ہونا گذشتہ چار سال سے زیادہ مشکل کبھی نہیں ہوا ۔

خان نے کہا کہ دنیا میں پہلی بار ، نام نہاد آزاد دنیا کا رہنما ایک سیاستدان تھا ، اس کے خیال میں ، اسلام اور مغرب میں کوئی سازگار نہیں ہے ۔

لندن کے میئر نے کہا کہ ٹرمپ کا موقف ہے کہ تمام مسلمان یا تو برے ہیں یا ایک چھوٹی اقلیت کے اقدامات کی وجہ سے وہ سب دہشت گرد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ مجھے  میرا مذہب اور ایمان کی وجہ سے جانتا تھا۔ اور وہ اپنے عمل اور گفتگو کے باعث دنیا بھر کے مسلمانوں نے اسے ایک اضافی بوجھ محسوس کیا۔

خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دنیا بھر کے بہت سارے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقلیتوں اور ان لوگوں سے امتیازی برتاؤ کرنے کے طریقے سے ناراض ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صادق خان کا 2016ء میں لندن کے میئر منتخب ہونے کے بعد سے ٹرمپ نے کئی بار ٹویٹر پر ان کی توہین کی ہے۔

ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ صادق خان قومی و ملی رسوائی ہے اور وہ لندن شہر کو تباہ کررہا ہے!

برطانوی اسلامی کونسل کی تیار کردہ ایک اسلامو فوبیا بیداری کی رپورٹ میں صادق خان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کسی مسلم سیاستدان کے لئے اس کے عقیدے کی وجہ سے اس سے امتیازی سلوک کرنا ناقابل قبول ہے۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ بدقسمتی سے ، اسلامو فوبیا نے عوامی زندگی کے تمام پہلوؤں کو گھیر لیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .