۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
بن سلمان

حوزہ/ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وکیل نے سعد الجبری کے کیس کی سماعت کرنے والی امریکی عدالت سے اپنے مؤکل کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کو کہا ہے کیونکہ سعودی ولی عہد امریکی عدالتوں میں استثنیٰ حاصل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی النشرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے امریکی وکیل مائیکل کلاگ نے بن سلمان کے خلاف سعد الجبری کے مقدمے پر غور  کرنے والی امریکی عدالت کو بتایا ہے کہ محمد بن سلمان کو استثنیٰ حاصل ہے اور عدالت ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سعد الجبری ایک سابق سعودی سکیورٹی عہدہ دار ہیں جنہوں امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے کہ  محمد بن سلمان نے انھیں قتل کرنے کے لئے ایک دہشت گرد ٹیم کو کینیڈا بھیجا تھا۔

یادرہے کہ کچھ ماہ قبل ، میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ واشنگٹن کی ایک عدالت نے محمد بن سلمان اور 13 دیگر سعودی عہدیداروں کو سمن جاری کیا ہے  جس میں انھیں سعد الجبری کی شکایت کا جواب دینے کے لئے عدالت میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا تھا،تاہم بن سلمان کے امریکی وکیل نے اس معاملے میں الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالت کو ایک خط بھیجا ، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت یہ مقدمہ خارج کرے اس لیے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ کو استثنیٰ حاصل ہے اور عدالت کو اس کے خلاف مقدمہ چلانے کا کوئی قانونی یا عدالتی اختیار نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .