حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ الازہر شیخ احمد الطیب نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کلیسا کے نزدیک حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی، نفرت آمیز باتوں اور شدت پسندی سے مقابلے کے لیے سب کو متحد ہو کر کوشش کرنا چاہییں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر کے صفحے پر لکھا کہ ویانا میں دہشت گرد حملے سے مجھے بہت زیادہ دکھ ہوا ہے۔ اس حملے نے اس پر امن جگہ کو خونریزی اور خوف و ہراس کی جگہ میں تبدیل کر دیا ہے۔
شیخ الازہر نے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور دنیا میں دہشت گردی سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی نفرت اور شدت پسندی کے مقابلے کے لیے بین الاقوامی سطح کی کوششوں کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشت گردوں کے ایک حملے میں 4 افراد ہلاک اور 20زخمی ہوئے تھے۔