جمعہ 11 دسمبر 2020 - 19:46
نیتن یاہو متحدہ عرب امارات کے دورے کے لیے تیار ہو رہے ہیں

حوزہ/ اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ رواں ماہ کی 23 تاریخ کو وزیر اعظم نیتن یاہو متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے خبر شائع کی ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو رواں ماہ کی 23 تاریخ کو متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی روزنامہ ’’ہاآرتص‘‘ کے مطابق نیتن یاہو متحدہ عرب امارات کے اس دورے کے ذریعے دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کا یہ دورہ تاریخی ہے جبکہ ان کے مخالفین سطحی قسم کے سیاسی کاموں میں مشغول ہیں۔

ایک اسرائیلی حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو گذشتہ ہفتے امارات کا دورہ کرنا چاہتے تھے لیکن سیکورٹی مسائل کی وجہ سے ان کا یہ دورہ موخر کر دیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha