۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سامی ابو زہری

حوزہ/ حماس کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے جرائم کے لئے متحدہ عرب امارات کے حکام کی حمایت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی حدود سے تجاوز کر گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، القدس العربی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے بتایا کہ اماراتی عہدے دار صیہونی حکومت کی حمایت میں اپنی حد سےعبور کرچکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف جارحیت میں صیہونی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
ابو زہری نے کہاکہ ہم عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات میں توسیع کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اماراتی عہدیداروں کے مقبوضہ علاقوں کے سفر کے دوران ان کے بیانات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی حدیں عبور کرچکے ہیں۔

ابو زہری نے اشارہ کیا کہ اماراتی حکام کا یہ سلوک صیہونی حکومت کی بستیوں کی تعمیر اور قبضوں کے لئے اس ملک کی لامحدود حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔

یادرہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے مابین معاشی ، سیاحت اور سیاست کے میدانوں میں سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے بعد متحدہ عرب امارات کے عہدے داروں نے مقبوضہ علاقوں کے دوروں کے دوران صہیونی عہدیداروں کی تعریف کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .