اتوار 20 دسمبر 2020 - 17:14
اسرائیلی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ پر یلغار، اسلام مخالف نعرے بازی

حوزہ/ اسرائیلی آباد کاروں نے صیہونی دہشت گرد فوج کی پشت پناہی میں مسجد اقصیٰ کے صحن پر حملہ کیا اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی العہد نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی مسجد اقصیٰ پر اپنے روزانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس سےموصول ہونے والی تازہ ترین خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ درجنوں صیہونی آباد کاروں نے ایک بار پھر مسجد اقصی پر حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے صیہونی فوج کی پشت پناہی میں مسجد اقصی پر حملہ کیا، مسجد اقصیٰ پر وحشیانہ حملے اور مسجد کے صحن میں داخل ہونے کے بعد آباد کاروں نے اسلام مخالف نعرے لگائے۔

قابل ذکر ہے کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کے حملے بدستور جاری ہیں کیونکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس طرح کے اقدامات کے باوجود خاموش ہیں اور مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری توہین پر مختلف فلسطینی گروپوں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود عالمی برادری ان کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کررہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .