حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بمناسبت برسی محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی رہ و چہلم حضرت حجت الاسلام والمسلمین قبلہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ و خادم مکتب تشیع الحاج سیٹھ نوازش علی ساعتی مرحوم کی حوزہ علمیہ نجف اشرف میں نقوی خانوادہ کی طرف سے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس ترحیم سے حوزہ علمیہ نجف کی علمی شخصیت حجت الاسلام والمسلمین علامہ السید نسیم عباس نجفی نے خطاب کیا مجلس میں حوزہ علمیہ نجف کے علماء و طلباء اور نجف میں مکتب آیت اللہ العظمی حکیم سے آیت اللہ عزا الدین وفد کے ہمراہ شریک ہوئے و مکتب مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ العظمی آقای خامنی حفظہ اللہ سے آیت اللہ آقای مجتبی حسینی دام عزہ وفد کے ہمراہ، مکتب آیت اللہ العظمی سماحتہ الشیخ بشیر حسین نجفی سے ان کے فرزند حجت الاسلام والمسلمین آقای شیخ علی نجفی وفد کے ہمراہ تشریف لائے و مزید وہاں کے تمام اداروں کے مسئولین نے بھی شرکت کی۔