۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن نے کہا کہ دنیا کی کمزور ترین جمہوریت اگر امریکہ کو کہا جائے تو غلط نہ ہوگا چار دن تک نتیجہ کا اعلان نہیں کیا جا سکا اور ابھی بھی حالات کچھ بہتر نہیں ہیں اس لئے کیا جاتا ہے جن کے گھر شیشے کے ہوتے ہیں وہ دوسروں کی طرف پتھر نہیں اچھالتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میلبورن آسٹریلیا کے امام جمعہ والجماعت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت کے ٹھیکیداروں کو ایران میں آکر جمہوریت کا سبق پڑھنے کی ضرورت ہے۔

مولانا موصوف نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی جمہوری نظام ہے وہاں جمہوریت اتنی کمزور و بے دست و پا نہیں ہے جتنی امریکہ میں ہے امریکہ کی جمہوریت ایک لمبے عرصے سے موضوع بحث ہے جب بش جو نئیر پہلی مرتبہ آج سے بیس سال پہلے منتخب ہوئے تھے وہ الیکشن جونیئر  بش بمقابلہ الگور کافی متنازعہ رہا اور آج تک بش کا انتخاب مشکوک قرار دیا جاتا ہے اور بش کے انتخاب کو غیر جمہوری قرار دیا جاتا ہے 2016 کے انتخابات میں عورتوں کے حقوق کے ورلڈ چمپیئن امریکہ میں تین ملین سے زائد ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایک عورت ہار گئی دنیا خاموش رہی کسی نے یہ نہں کہا کہ حقوق نسواں کی پامالی ہوئی ہے اور سبب الیکٹورل سسٹم کو قرار دیا گیا الیکٹورل کالج یہ وہ سسٹم ہےجہاں  اکثریت کو اقلیت شکست دے دیتی ہے اوریہ دجالی نظام جمہوریت قرار میں ہی ممکن ہے 2016 کے انتخابات میں ملک اسکے حوالے کردیا گیا جسے میڈیا نے ضدي ، جھوٹا اور بد دماغ قرار دیا تھا اور جس کی دماغی و ذہنی کیفیت کو دیکھتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ بچوں کا ذہن ہے اپنے متمدن اور ترقی یافتہ ہونے کا دعوی کرنے والے ملک نے بنام جمہوریت ملک اس کے حوالے کر دیا کہ اسلام جس کے ساتھ خرید و فروخت سے منع کرتا ہے ان چار سالوں میں جس نے امریکہ سمیت پوری دنیا میں اپنا اور اپنے ملک کا خوب مذاق اڑوایا 
اب یہ ضد کی وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑیں گے یہ موضوع کامیڈی شو بن گیا ہے جلد ہی یہ کہہ کر ٹرمپ نکلے گا؛ 

نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن 
بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے 

مولانا ابوالقاسم نے کہا کہ دنیا کی کمزور ترین جمہوریت اگر امریکہ کو کہا جائے تو غلط نہ ہوگا چار دن تک نتیجہ کا اعلان نہیں کیا جا سکا اور ابھی بھی حالات کچھ بہتر نہیں ہیں اس لئے کیا جاتا ہے جن کے گھر شیشے کے ہوتے ہیں وہ دوسروں کی طرف پتھر نہیں اچھالتے ایران کے صاف و شفاف جمہوری نظام کو داغدار کرنے کی کوشش کرنے والوں کے پیراہن جمہوریت پر دھبوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے اصل میں آسمان پر تھوکا ہوا شیطان اکبر کے منہ پر آیا ہے اور یہ تو دنیا پر پہلے ہی ثابت ہو چھا ہے امریکہ کو جس جمہوریت پر ناز ہے وہ نازی ہے اور بقول رہبر معظم دونوں ہی اسلام کے دشمن ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .