۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ عیسی قاسم

حوزہ/ بحرینی شیعہ رہنما نے بدھ کی صبح ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی تذلیل اس معاہدے کے فورا بعد ہی ظاہر ہوگئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے ال خلیفہ حکومت کی صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں پر ایک بیان دیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ یہ شروع ہی سے واضح تھا کہ صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خطرناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

آیت اللہ عیسی قاسم نے مزید کہاکہ صیہونی حکومت کے ساتھ معمول پر آنے والی حکومتوں کی تذلیل خیانت کے چیک پر دستخط کرنے کے فورا بعد ہی ظاہر ہوگئی۔
بحرین کے شیعہ رہنما نے کہا کہ صیہونیوں کو گلے والے اپنے لوگوں سے نفرت کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کی تقدیر کا دارومدار امریکی حکومت اور صیہونیوں پر ہے۔

یادرہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے گذشتہ 15 ستمبر کو ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے  جس کی فلسطینی گروپوں اور خطے کے عوام کی مذمت کی گئی تھی  جنھوں نے اس معاہدے کو "فلسطینی مقاصد کی پشت میں خنجر" قرار دیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .