حوزہ نیوز ایجنسی کی روزنامہ الرأی کویت کے مطابق بچوں کی نگہداشت مراکز میں قرآنی تربیت کی قرار داد پاس ہوچکی ہے۔ رکن پارلیمنٹ محمد ہایف کے مطابق بچوں کی اسلامی اور قرآنی تربیت اس قرار داد کا مقصد ہے۔
کویتی نمایندے کا کہنا ہے کہ چائلڈ کئیر ابتدائی پروگرام ہے تاکہ بچوں کی ابتدائی عمر میں انکو اسلامی امور سے آشنا کرایا جائے اور اس میں قرآن کا کردار اہم ہے۔
انکا کہنا تھا کہ تلاوت و حفظ قرآن کم عمری میں بچوں کے لیے بہترین ہے کیونکہ اس وقت بچہ جلد سیکھ سکتا ہے۔
کویت میں سرکاری اور پرائیویٹ نظام تعلیم الگ الگ ہے اور اس وقت کویت میں ۱۵۰۰ مدرسہ سرکاری سطح پر موجود ہیں۔