۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت نا قابل برداشت عمل ہے ختمی مرتب حضرت محمد ص تمام مذاھب کے نزدیک  محترم ہستی ہیں جس کا احترام ضروری ہے اور توھین کرنا حرام ہے اس قسم کی حرکات سے پورے خطہ میں امن و امان کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی نے حالیہ فرانسیسی صدر میکرون کے بیان پر اپنے مذمتی بیان میں ردعمل کرتے ہوئے ی یہ مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ او آئی سی سے، چارلی ہینڈو میگزین پر پابندی عائد کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ فرانسیسی صدر میکرون کا گستاخانہ خاکوں کی حمایتی بیان عالم اسلام پر حملے کرنے کے مترادف ہے جس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا آزادی رائے کے بہانے پر فرانسیسی صدر کے اس حمایتی بیان پر پورے عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے تمام اسلامی ممالک کا مطالبہ ہے کہ میکرون فوری طور پر اپنے الفاظ واپس لے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سلامو فوبیا کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے 
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت نا قابل برداشت عمل ہے ختمی مرتب حضرت محمد ص تمام مذاھب کے نزدیک  محترم ہستی ہیں جس کا احترام ضروری ہے اور توھین کرنا حرام ہے 
اس قسم کی حرکات سے پورے خطہ میں امن و امان کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .