۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
نور بن لادن

حوزہ/ القاعدہ دہشت گرد گروہ کے سابق رہنما کی بھتیجی نے کہا ہے کہ ان کے امریکی صدر کی حمایت کے اعلان نے انہیں القاعدہ کے رہنما کی رشتہ دار ہونے سے زیادہ پریشان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ دہشت گرد گروہ کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کی بھتیجی نور بن لادن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نے انہیں اسامہ بن لادن کی بھتیجی ہونے سے زیادہ پریشان کر دیا ہے، بن لادن کی بھتیجی نے کہا کہ میں نے ٹرمپ کی حمایت کرنے کی وجہ سے کئی برسوں پرانے اپنے چند دوست کھودیئے ہیں۔

نور بن لادن نے مزید کہا کہ معاشرتی نقطہ نظر سے  یہ بہت دلچسپ ہے کہ کچھ حلقوں میں  ٹرمپ کے حامی ہونے کی وجہ سے مجھے بن لادن کی رشتہ دار ہونے زیادہ درسر اٹھانا پڑا،یادرہے کہ انہوں نے امریکی صدر کے دفاع میں کہا تھا کہ ٹرمپ وہ شخص ہیں جو چین کے مقابلے میں کھڑے ہوئے ، امریکہ کو جنگ سے دور رکھا ، اسرائیل سے تعلقات مضبوط کیے ، ایران کے ساتھ تباہ کن معاہدے کو منسوخ کردیا  اور داعش کو شکست دی۔

قابل ذکر ہے کہ القاعدہ کے دہشت گرد رہنما کی 33 سالہ بھتیجی نے گذشتہ ماہ ایک انٹرویو میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ  کہ وہ خود کو دل سے امریکی سمجھتی ہیں، کہا کہ انھوں نے 12 سال کی عمر سے ہی اپنے کمرے میں امریکی پرچم نصب کر رکھا تھا اور ہمیشہ اس ملک کا سفر کرنے کا خواب دیکھتی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .