۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
دوزدوزانی

حوزہ / ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ دوزدوزانی تبریزی نے کہا: قره باغ تباہ کن جنگ میں مسلمانوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور چند سالوں سے وہاں مسلمان تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ید اللہ دوزدوزانی نے قره باغ کے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قره باغ میں تباہ کن جنگ ہو رہی ہے اور اس علاقے کے مسلمانوں کو چند سالوں سے تکلیف دہ صورت حال کا سامنا ہے۔

دینی علوم کے نامور استاد نے اپنے درس کے اختتام پر قره باغ کے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس علاقے میں جنگ نے لوگوں کے گھروں کو ویران کر دیا ہے۔ چند سالوں سے اس علاقے کے مسلمانوں کو کربناک صورتحال کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی ادارے تسلیم کر چکے ہیں کہ یہ علاقہ  جمہوریہ آذربائیجان سے متعلق ہے۔ دنیا کے تمام ممالک جمہوریہ آذر بائیجان کو اس کا حق دیتے ہیں اور علاقے میں قیام امن کے لیے مذاکرات کرنا چاہیئے۔

امید ہے کہ خداوند عالم حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام (کہ یہ ایام ان سے متعلق ہیں) کی عظمت کے صدقے جمہوریہ آذربائیجان اور تمام مسلمانوں کی مشکلات کو حل کرے۔

آیت اللہ دوزدوزانی تبریزی نے عظمت اربعین حسینی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کا قیام کس زمانے سے خاص نہیں ہے بلکہ ظلم کے خلاف قیام ہمیشہ جاری و ساری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .