۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
اسرائیل

حوزہ/ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور سوڈان کے درمیان آئندہ چند دنوں میں اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے متعلق ایک معاہدہ طے پا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے اسرائیل اور سوڈان کے درمیان عنقریب ایک معاہدے پر دستخط ہونے والے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ اسرائیلی ذرائع نے اس بات کی بھی پیشین گوئی کی ہے کہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کروا رہے  ہیں۔

اس طرح سوڈان کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے سلسلے میں اس معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار ہو گیا ہے۔

سوڈان کی وزارت خارجہ کے باوثوق ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سوڈان کو دہشت گردوں کے حامی ممالک کی فہرست سے خارج کرنا اس معاہدے کی شرائط میں سے ایک ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .