۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حفاظ قرآن کی تربیت

حوزہ/ غزہ میں اوقاف ڈائریکٹر کے مطابق کورونا کے باوجود حفاظ کی تربیت پر کام جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں اوقاف ڈائریکٹر محمد سالم کا کہنا تھا کہ وزارت اوقاف فلسطین نے کورونا کے باوجود اچھی پیشرفت کی ہے اور حفاظ کی تربیت پر کام گذشتہ سال سے بہتر طریقہ سے کیا گیا ہے۔اس سال کئی مقابلے بھی منعقد ہوئے ہیں جنمیں ۱۰ پارے اور ۲۰ پاروں کا حفظ شامل ہے۔ اور اداره اوقاف کے تحت غزه میں ۷۶ جلسے، ۷۶ مساجد اور دیگر مراکز میں قرآنی نشستین منعقد ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداره اوقاف غزہ کے مطابق حفظ میں ۸۶۴ طلبا پانچ اساتذہ کی زیرنگرانی مشغول تحصیل علم ہیں۔

محمد سالم کے مطابق آن لائن پروگرام کی تعداد ۶۶ ہوچکی ہے اور ۴۰ حفظ کلاسز بھی آن لاین منعقد ہوچکی ہیں۔

ادارہ اوقاف غزه کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ امسال ۴۶ طلبا حفظ قرآن مکمل کرچکے ہیں جنمیں سے دو جیل سے جبکہ ۱۵ طلباء ۲۰ پارے اور ۱۰۰ طلباء ۱۰ پارے حفظ کرچکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .