۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مدینہ منورہ

حوزہ/ مدینہ منورہ میں یکم ربیع الاول سے ایس او پیز کے ساتھ روضہ رسول ص کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور کا کہنا ہے کہ نمازی، کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں عبادت اور روضہ رسول ص کی زیادت کر سکیں گے۔

دوسری جانب شاہی ہدایت پر مسجد قبا بھی آج سے نمازیوں کے لیےکھول دی گئی ہے۔ مسجد قبا روزانہ فجر سے پہلےکھولی جائے گی اور اسے عشاء کے بعد بند کر دیا جائےگا۔

علاوہ ازیں کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ زائرین کو حرم میں نماز اور طواف کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

واضح رہے سعودی عرب نے آج سے عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ڈھائی لاکھ مقامی شہریوں کو عمرہ کی اجازت ہو گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .