منگل 23 دسمبر 2025 - 11:59
رجب، شعبان اور رمضان؛ روحانی کاشت کا مکمل نقشہ

حوزہ/اہلِ معرفت اور علماء نے ان تین بابرکت مہینے رجب، شعبان اور رمضان کو روحانی تربیت کا ایک مسلسل سفر قرار دیا ہے۔ یہ محض مہینے نہیں، بلکہ انسان کی باطنی اصلاح کا مکمل نظام ہیں۔

تحریر: مولانا سید ذیشان نجفی

حوزہ نیوز ایجنسی| اہلِ معرفت اور علماء نے ان تین بابرکت مہینے رجب، شعبان اور رمضان کو روحانی تربیت کا ایک مسلسل سفر قرار دیا ہے۔ یہ محض مہینے نہیں، بلکہ انسان کی باطنی اصلاح کا مکمل نظام ہیں۔

رجب وہ مہینہ ہے جس میں دل کی زمین تیار کی جاتی ہے۔ یہ اللہ کی طرف توجہ، توبہ، استغفار اور خود احتسابی کا وقت ہے۔

گویا رجب میں ایمان اور عبادت کا بیج بویا جاتا ہے۔

شعبان وہ مہینہ ہے جس میں اس بیج کو سینچا جاتا ہے۔

درود و صلوات، نبی اکرم ص اور اہلِ بیتؑ سے محبت، اخلاق کی اصلاح اور عبادت میں تسلسل

اس بیج کو طاقت دیتا ہے، تاکہ وہ کمزور نہ پڑے۔

یہ مہینہ نگہداشت اور پرورش کا ہے۔

اور پھر آتا ہے رمضان المبارک —

جہاں وہی بیج درخت بنتا ہے، جہاں عبادت ذوق بن جاتی ہے، جہاں تقویٰ ایک کیفیت بن کر ظاہر ہوتا ہے اور جہاں انسان اپنی روحانی فصل کاٹتا ہے۔

اہلِ بیتؑ کی روایات گواہ ہیں کہ جو رمضان میں بلندی چاہتا ہے وہ تیاری رجب ہی سے کرتا ہے۔ بغیر تیاری کے رمضان آ جائے تو اکثر انسان عظمت کو پہچان تو لیتا ہے، مگر اس کا حق ادا نہیں کر پاتا۔

آئیے!

اس تصویر کو صرف دیکھنے تک محدود نہ رکھیں،

بلکہ اسے اپنی زندگی کا نقشہ بنا لیں۔

رجب سے نیت بدلیں، شعبان میں عادت سنواریں اور رمضان میں اللہ کے قرب کی فصل حاصل کریں۔

ابھی سے تیاری کریں، کیونکہ روحانی فصل ہمیشہ پہلے سے بوئی جاتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha