حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لیبیا آرمی کے چیف آف اسٹاف محمد علی احمد الحداد ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب ایک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کا نجی جیٹ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گر گیا۔
ذرائع کے مطابق، منگل کے روز ہونے والے اس حادثے میں طیارے پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں لیبیا کے چار دیگر اعلیٰ درجے کے فوجی افسران اور عملے کے تین ارکان شامل ہیں۔
ترک حکام نے ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کے پہلو کو مسترد کر دیا ہے اور شواہد طیارے میں ٹیکنیکی خرابی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے فیس بک پر جاری ایک بیان میں آرمی چیف الحداد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب وفد وطن واپس آ رہا تھا۔
ترک حکام کے مطابق، لیبیا کا یہ وفد انقرہ میں اعلیٰ سطحی دفاعی مذاکرات کے لیے موجود تھا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔









آپ کا تبصرہ