۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
افغانستان، کابل میں شیعہ تعلیمی مرکز پر داعش کا خودکش حملہ

حوزہ/ افغانستان کے دار الحکومت کابل میں تعلیمی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں تاحال ۱۰۱ افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز عصر کو کابل کے شیعہ نشین علاقے "دشت پرچی" میں واقع "کوثر دانش" نامی تعلیمی مرکز پر دھشتگردوں نے خودکش حملہ کر کے ۱۰۱ افراد کو شہید اور زخمی کر دیا۔

داعش نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس خودکش حملے میں ۲۹ طالبعلم شہید اور ۷۲ زخمی ہوئے ہیں۔

حملہ میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام طالبعوں کا تعلق شیعہ مذہب سے تھا۔

اس حملے میں کافی مادی نقصان ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .