۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
وزارت داخلہ بحرین

حوزہ/ بحرین کی وزارت داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسے صارفین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی جو سوشل میڈیا پر بحرین اور صہیونی حکومت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کے خلاف لکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی وزارت داخلہ نے آج (منگل) اعلان کیا کہ وہ صہیونی حکومت کے ساتھ ملک کے سمجھوتے کے معاہدے کی مخالفت کرنے والے سوشل میڈیا کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

بحرینی وزارت داخلہ کے دفتر برائے بدعنوانی اور معاشی اور الیکٹرانک سلامتی کا کہنا ہے کہ وہ ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی کر رہی ہے جو "بحرین کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ان کی توہین کرنے میں سرگرم ہیں۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ یہ اکاؤنٹس لوگوں کو بغاوت کے لیے اکسانے ، قومی امن اور معاشرتی نظام  کو خطرہ  میں ڈالنے، سلامتی اور استحکام میں خلل ڈالنے میں سرگرم عمل ہیں ،انھیں بحرین سے باہر مفرور شخصیات چلا رہی ہیں ۔

یادرہے کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات نے صہیونی حکومت کے ساتھ ستمبر کے وسط میں ایک سمجھوتہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے ، جس کو لے اسلامی دنیا میں بڑے پیمانے پر رد عمل اور مخالفت ہوئی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .