۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جماعت اسلامی ہند

حوزہ/ جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا ہے کہ مفت ویکسین فراہم کرنا کسی بھی حکومت کا بنیادی فرض ہے اور اسے سیاسی آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا ہے کہ مفت ویکسین فراہم کرنا کسی بھی حکومت کا بنیادی فرض ہے اور اسے سیاسی آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

آج جماعت کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ماہانہ بریفنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعادت اللہ حسینی نے بہار اسمبلی انتخابات ، سی اے اے ، مدرسوں اور آزادی صحافت سے متعلق مختلف امور کے بارے میں بات کی۔ بہار انتخابات کے لئے بی جے پی کے منشور میں مفت ویکسینیشن فراہم کرنے کے وعدے کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہا کہ "کورونا وائرس کے لئے مفت ویکسینیشن فراہم کرنا حکومت کا بنیادی فرض ہے۔ اس کو انتخابی وعدے کے طور پر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ حکومت کو اسے پورے ملک میں مہیا کرنا ہے۔

ویکسین صرف مناسب آزمائشی مدت کے بعد شروع کی جانی چاہئے۔ حکومت کا سارا زور فلاح و بہبود پر مبنی ہونا چاہئے اور فلاحی منصوبوں کے اعلانات صرف انتخابات کے وقت نہیں کیے جانے چاہئیں۔ امیروں پر ٹیکس لگایا جائے اور غریبوں پر خرچ کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .