۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اساتیذ،طلاب و اراکین مدرسه امام صادق(ع)

حوزہ/مرحوم کا انتقال پر ملال پوری قوم کے لئے ایک ایسا نقصان ہے جسکو کوئی شیء پر نہیں کر سکتی پورا بر صغیر آپکی بے لوث خدمات کو کبهی فراموش نہیں کرسکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکیم امت مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کے انتقال پرملال پر اساتیذ،طلاب و اراکین مدرسه امام صادق(ع) افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا انتقال پر ملال پوری قوم کے لئے ایک ایسا نقصان ہے جسکو کوئی شیء پر نہیں کر سکتی پورا بر صغیر آپکی بے لوث خدمات کو کبهی فراموش نہیں کرسکتا آپ نے پوری زندگی قوم کے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے اور سجانے کی فکر کی اور اسے عملی جامہ بھی پهنایا جس سے اپنے اور دوسری قوموں کے نوجوان فیضیاب ہو رہے ہیں۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے: 

انا للہ و انا الیہ راجعون

وہی چراغ بجها جس کی لو قیامت تهی 

آہ حکیم امت!
سرپرست قوم و ملت، مروج علم و دانش اور پرچمدار اتحاد بین المسلمین و المومنین ڈاکٹر مولانا  کلب صادق صاحب طاب ثراہ کا انتقال پر ملال پوری قوم کے لئے ایک ایسا نقصان هے جسکو کوئی شی پر نهیں کر سکتی پورا بر صغیر آپکی بے لوث خدمات کو کبهی فراموش نهیں کرسکتا آپ نے پوری زندگی قوم کے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے اور سجانے کی فکر کی اور اسے عملی جامه بهې پهنایا جس سے اپنے اور دوسری قوموں کے نوجوان فیضیاب هو رهے هیں جو انشاء الله  آپکے لئے بهترین توشه و زاد آخرت قرار پائیگا ۲ سال قبل جب مرحوم مدرسه تشریف لاے تهے تو مرحوم نے اپنے بیان سے جو همت اور خدمت دین کرنے کا جو جذبه عطا کیا تها وه اپنی مثال آپ تها مرحوم قوم کے هر مسئله کو بڑی سنجیدگی سے لیتے اور حتی الامکان  اسے احسن طریقه سے حل کرنے کی کوشش کرتے لیکن افسوس آج  وه مخلص قوم ،خدمتگزار مکتب اهلبیت ع همارے درمیان نه رها آج ایک بار پهر پوری قوم یتیم هو گئۍ مرحوم کے انتقال  سے جو خلا واقع هوا هے اسکو کوئی شی پر نهیں کر سکتی  ہم  اللہ سے دعاگو هیں وہ مرحوم کی تمام خدمات کو شرف قبولیت اور انکی مغفرت کے ساته ساته  انکو جوار معصومین علیهم السلام میں جگه عنایت فرماے نیز انکے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

اساتیذ،طلاب و اراکین مدرسه امام صادق(ع) واشی نیو ممبی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .