۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ مرحوم ایک عالم با عمل، ایک زاہد بے بدل، ایک خطیب توانا اور کمیونٹی کے ریفارمر شمار ہوتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعہ مدینۃ العلم طلباء طالبات اسلام آباد حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی و اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے حجت الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کے انتقال پرملال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے؛

انا للّٰہ و انا الیہ راجعون 

علامہ سید کلب صادق نقوی ابن علامہ سید کلب حسین نقوی کا انتقال ہو گیا ہے مرحوم نے ساری زندگی دین مبین کی خدمت کی، مرحوم کی فیملی اور دنیائے تشیع کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ ایک غریب پرور، یتیم نواز، کفیل ارامل اور بے لوث خدمت خلق کرنے والے، متواضع ، ملنسار، اصول پسنداور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے ۔اللہ کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔

وہ ایک عالم با عمل، ایک زاہد بے بدل، ایک خطیب توانا اور کمیونٹی کے ریفارمر شمار ہوتے تھے۔
تمام مومنین و مومنات سے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی درخواست کی جاتی ہے۔

شریک غم : مدیر جامعہ مدینة العلم اسلام آباد ڈاکٹر سید محمد نجفی اساتید انتظامیہ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .