۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
بنیامین نقوی

حوزہ/ ڈاکٹر کلب صادق اعلیٰ اللہ مقامہ و طاب ثراہ و جنت مثواہ بلاشبہ وہ صادق العلماء تھے جنکی رحلت سے سچائی اور عمل کا ایک باب بند ہوگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی بنیامین نقوی سربراہ شعبہ علوم اسلامیہ اسوہ کالج اسلام آباد ارتحال پرسوز ڈاکٹر کلب صادق نور اللہ مرقدہ الشریف پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حکیم امت ایک نابغہ روزگار اور اس صدی کی ایک عہد ساز شخصیت تھے بالیقین آپ کی رحلت ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کلب صادق اعلیٰ اللہ مقامہ و طاب ثراہ و جنت مثواہ بلاشبہ وہ صادق العلماء تھے جنکی رحلت سے سچائی اور عمل کا ایک باب بند ہوگیا ھم اھلیان ھندوستان تمام مسلمین جہان بالعموم اور انکے خانوادہ محترم قائد ملت تشیع ھندوستان علامہ کلب جواد نقوی دامت برکاتہ العالیہ امام الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف بالاخص کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

آخر میں کہا کہ امت مسلمہ ایک عظیم علمی ،سماجی شخصیت سے محروم ہوگئی بیشک یہ داغ اور یہ خلاء تاقیام قیامت پر نہ ہوگا انکی خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .