۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
متولی آستان قدس رضوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ احمد مروی نے نے شہید والا مقام مصطفی بدرالدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں جنوبی لبنان ہمیشہ سے اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات و ثقافت کے فروغ اورعلمائے کرام کی تربیت کا مرکز رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم مطہر کی زیارت کے بعد حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر شہید بدرالدین کے اہل خانہ نے حرم کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی سے بھی ملاقات کی۔

آستان قدس رضوی اور حرم کے متولی شیخ احمد مروی نے شہید والا مقام مصطفی بدرالدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں لبنان، تشیع کا مرکز رہا ہے ، انہوں نے لبنان کے بزرگ شیعہ علما کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں جنوبی لبنان ہمیشہ سے اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات و ثقافت کے فروغ اورعلمائے کرام کی تربیت کا مرکز رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ بہائیؒ کے والد بزرگوار،محقق کرکیؒ،شہیداولؒ،شہیدثانیؒ وغیرہ کا تعلق لبنان سے تھا ، ان میں سے ہر ایک نے مکتب اہل بیت (ع) کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور شیعیت کی تبلیغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے لبنان کے استقامتی محاذ کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی شیعوں کا نام شہادت اور استقامت کے ساتھ جڑا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ اسلامی اور شیعہ معاشرے کی عزت و وقاردرحقیقت شہادت و ایثار کی مرہون منت ہے اور لبنانی عوام نے اس حقیقت کو عملی طور پر ثابت کیا ہے۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ لبنانی استقامتی محاذ نے حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے کلام ’’ھیھات منا الذلۃ‘‘(ذلت ہم سے دور ہے) کواپنی زندگي میں مجسم کر کےدکھایا ہے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے خلاف اسرائیل کی 33روزہ جنگ تاریخ کا ایک منفرد ،یادگار اور بے مثال واقعہ تھا ، جس میں حزب اللہ نے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس غاصب اسرائیلی فوج کے مقابلے میں غیر معمولی استقامت کا مظاہرہ کیا اور صیہونی فوج کو شکست سے دوچار کیا ، یہ عظیم واقعہ الہی معجزات اور نعمات میں سے ایک ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے لبنان کے شیعہ استقامتی محاذ کو عالم اسلام کے لئے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا الہی وعدے«إِن تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ،»(اگر دین خدا کی مدد کروگے تو خدا تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم ثابت رہیں گے) کی تکمیل کا ،لبنان، شام اور خطے میں عینی و عملی طور پر مشاہدہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .