حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عید ولایت غدیر کے متبرک موقعہ پر وابستگان ولایت و امامت بالخصوصص ولی دواران حضرت حجت ابن حسن ؑ اور رہبر معظم ولی فقہی حضرت امام خامنہ ای و فقی عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے واقعہ غدیر کو اسلامی تاریخ کا ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلامیہ غدیر خم مسلمانوں کے لئے حاکمیت اور قیادت کا نقش راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطبہ حجۃالوداع سے واپسی کے دوران غدیر خم کے مقام پر پیغمبر اسلام ﷺ نے جو فصیح و بلیغ خطبہ سوا لاکھ حجاج کرام کے سامنے دیا وہ رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے کامیابی اور سربلندی کا دستور العمل ہے جس میں رسول اکرم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے تاکیدی حکم سے علی ابن ابی طالب ؑ اور انکی اولاد ائمہ معصومین ؑ کی امامت و ولایت کا عہد و پیمان مسلمانوں سے لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عید غدیر مومنین کی مسرتوں اور کفار و منافقین کی حسرتوں کا دن ہے اور یہی عید سعید تکمیل دین اور اتمام نعامات کا بھی دن ہے۔