۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کشمیر

حوزہ/ اس فلم کو حکومتی سطح پر جو اہمیت دی جا رہی ہیں اس سے کشمیری مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شب برات اور یوم ولادت باسعادت حضرت ولی العصر ؑ کے موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں خصوصی تقیرب منعقد ہوئی۔

تقریب کے اختتام پر جلوس میلاد نور برآمد کیا گیا محفل میلاد نور میں شاخہائے مکاتب باب العلم کے ہزاروں طلبا و طلاب کے علاوہ لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی محفل میں کئی علمائے دین موجود تھے۔ جن میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی، حجت الاسلام سید محمد حسین گریند ، حجت الاسلام سید یوسف الموسوی، حجت الاسلام سید محمد صفوی ، حجت الاسلام سید ذوالفقار جعفری وغیرہ شامل ہیں۔

اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شب برات اور یوم ولادت حضرت ولی العصر ؑ کی اہمیت اور فضیلت بیان کی ولادت امام زمانہ ؑ اور غیبت کبریٰ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ عقیدہ ظہور امام مہدی ؑ مسلمانوں کے تمام مسالک کا غیر متزلزل عقیدہ ہے جس کاتذکرہ قرآن و حدیث میں عیان و بیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم و طاقت سے مظلوم و محکوم بنائے گئے طبقہ بشیرت سے اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ انہیں ظالموں اور جابروں کے پنجہ استبداد سے نجات دلا کر کرہ عرض کا وارث بنائیں گے اور دین اسلام کو ہر مذہب پر غالب کریں گے حضرت امام مہدی ؑ کا ظہور اور انقلاب اسی وعدہ الٰہی کا عکاس ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ حضرت ولی العصرؑ دنیاے بشیرت کا آخری نجات دہندہ ہیں انکے ظہور کے لئے امت مسلمہ کی آمادگی لازمی ہے اور اس آمادگی کے لئے ہمیں ہر سطح پر اپنی ذمہ داریوں کے احساس کی تجدید کرنی پڑے گی۔

آغا صاحب نے بالی ووڈ فلم کشمیر فائلز کو بھارت میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے بالخصوص ملک ہندوستان کی ہندوں اکثریت کے جذبات کو کشمیری مسلمانوں کے خلاف مشتعل کرنے کی مذموم منصوبہ بندی سے تعبیر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم کو حکومتی سطح پر جو اہمیت دی جا رہی ہیں اس سے کشمیری مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .