۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
برسی امام خمینی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ہری پور اور پشاور میں امام خمینی (رھ) کی برسی پر مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ہری پور اور پشاور میں امام خمینیؒ کی برسی پر مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے امام خمینیؒکی سیاسی اور سماجی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ہری پور سٹی میں پروگرام منعقد ہوا، جس میں علاقے کے معززین اور علماء نے شرکت کی۔

اسکے علاوہ صوبائی آفس مجلس وحدت مسلمین پشاور میں بھی برسی امام خمینیؒ کا پرگرام ہوا، جس میں صوبائی سکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی، ضلعی سیکٹری جنرل علامہ زکی الحسن، صوبائی سیکرٹری یوتھ جلال حسین طوری اور کارکنوں نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .