حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی وحدت کی 37 ویں کانفرنس کے دنیا بھر سے آئے ہوئے مہمانوں نے مرقد امام خمینی (رح) پر حاضری دی اور امام راحل سے تجدید عہد کیا۔
مجمع جہانی برائے تقریب مذاہبِ اسلامی کی میزبانی میں ہفتۂ وحدت کے موقع پر، اسلامی وحدت کی 37 ویں کانفرنس تہران میں جاری ہے، جس میں دنیا بھر سے مختلف ممالک اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء، دانشور اور مفکرین شریک ہیں۔
واضح رہے کہ ہفتۂ وحدت کا اعلان امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے انقلابِ اسلامی کی کامیابی کے بعد کیا تھا تاہم اب تک اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں یہ سلسلہ جاری ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ہفتۂ وحدت کے موقع پر، اسلامی وحدت کی 37 ویں کانفرنس میں شریک مہمانوں نے آج مرقد امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ پر حاضر ہو کر ان سے تجدید عہد کیا ہے۔