۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حضرت معصومه (س)

حوزه/ امام جعفر صادق علیه السلام نے ایک روایت میں حضرت فاطمه معصومه (س) کے مقام و منزلت کو بیان فرمایا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «بحارالأنوار» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق عليه السّلام:

إِنَّ لِلَّهِ حَرَماً وَ هُوَ مَكَّةُ أَلاَ إِنَّ لِرَسُولِ اَللَّهِ حَرَماً وَ هُوَ اَلْمَدِينَةُ أَلاَ وَ إِنَّ لِأَمِيرِ اَلْمُؤْمِنِينَ حَرَماً وَ هُوَ اَلْكُوفَةُ أَلاَ وَ إِنَّ قُمَّ اَلْكُوفَةُ اَلصَّغِيرَةُ أَلاَ إِنَّ لِلْجَنَّةِ ثَمَانِيَةَ أَبْوَابٍ ثَلاَثَةٌ مِنْهَا إِلَى قُمَّ تُقْبَضُ فِيهَا اِمْرَأَةٌ مِنْ وُلْدِي اِسْمُهَا فَاطِمَةُ بِنْتُ مُوسَى وَ تُدْخَلُ بِشَفَاعَتِهَا شِيعَتِي اَلْجَنَّةَ بِأَجْمَعِهِمْ.

حضرت امام جعفر صادق عليہ السّلام نے فرمایا:

خداوند عالم حرم رکھتا ہے اور اس کا حرم مکہ ہے پیغمبر (ص) بھی حرم رکھتے ہیں اور ان کا حرم مدینہ ہے۔ امیر المومنین (ع) بھی حرم رکھتے ہیں اور ان کا حرم کوفہ ہے۔ قم ایک کوفہ صغیر ہے، جنت کے آٹھ دروازوں میں سے تین قم کی جانب کھلتے ہیں، پھر امام (ع) نے فرمایا: میری اولاد میں سے ایک خاتون جس کی شہادت قم میں ہوگی اور اس کا نام فاطمہ بنت موسیٰ ہو گا، اس کی شفاعت سے ہمارے تمام شیعہ جنت میں داخل ہو جائیں گے۔

بحارالأنوار، ج ۵۷، ص ۲۲۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .