۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مصلح

حوزه/حجت الاسلام مصلح نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن نے ولایت فقیہ کو نشانہ بنایا ہے، کہا کہ ہم سب پر واجب ہے کہ دلوں کے سردار شہید قاسم سلیمانی کی طرح، انقلاب اور ولایت فقیہ کا بھرپور طریقے سے دفاع کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بوشہر ایران میں حجۃ الاسلام حسن مصلح نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے مطابق، جہاد تبیین، ایک یقینی اور ضروری فریضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ صورت حال کے پیش نظر، جب دشمن نے مکمل منصوبہ بندی کے تحت ایک جنگ شروع کر رکھی ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے لوگوں کو حقائق سے آگاہ کریں اور باطل قوتوں کی غلط بیانیوں کے مقابل، دین اسلام اور انقلاب اسلامی کی صحیح اور مکمل روایت کو پیش کریں۔

حجت الاسلام مصلح نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن نے ہمارے جوانوں سمیت نظام ولایتِ فقیہ کو نشانہ بنایا ہے، مزید کہا کہ ہم سب پر فرض ہے کہ ایام فاطمیہ میں فاطمه سلام اللہ علیہا کی مانند ہر مسئلے کی وضاحت کریں اور شہید قاسم سلیمانی کی طرح ہمیں بھی اسلام ناب محمدی، انقلاب اسلامی اور نظام ولایت فقیہ کا بھرپور طریقے سے دفاع کریں۔ شہید اسلام اور انقلاب کے خدمت گار تھے لہٰذا ہمیں ان کو اپنے لئے نمونۂ عمل قرار دینے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .