منگل 8 اپریل 2025 - 20:00
بچوں کو موبائل کی دنیا سے بچائیں، کھیل کود کی طرف لائیں

حوزہ/ اصفہان: معروف ماہر نفسیات اور یونیورسٹی کے استاد، جناب قدرت‌ الله زارعان نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال کی وجہ سے بچے جسمانی کھیلوں سے دور ہو کر موبائل فون اور انٹرنیٹ کی دنیا میں کھو گئے ہیں، جس سے ان کی ذہنی، جذباتی اور سماجی نشو و نما متاثر ہو رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصفہان/ معروف ماہر نفسیات اور یونیورسٹی کے استاد، جناب قدرت‌ الله زارعان نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال کی وجہ سے بچے جسمانی کھیلوں سے دور ہو کر موبائل فون اور انٹرنیٹ کی دنیا میں کھو گئے ہیں، جس سے ان کی ذہنی، جذباتی اور سماجی نشو و نما متاثر ہو رہی ہے۔

زارعان کا کہنا ہے کہ کھیل صرف وقت گزاری نہیں بلکہ بچوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے لیے ایسے مشغلے منتخب کریں جو ان کی تخلیقی صلاحیتوں، تجسس اور سیکھنے کی صلاحیت کو بڑھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موبائل گیمز اور ورچوئل دنیا کی لت بچوں کو تنہائی، اضطراب اور پرتشدد رویوں کی طرف لے جا سکتی ہے۔ بچوں کو جسمانی حرکت، دوسروں سے بات چیت اور فطری ماحول سے سیکھنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔

استاد زارعان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر نظر رکھیں اور ان کے لیے فزیکل کھیلوں جیسے ریت میں کھیلنا، خمیری اشیاء سے بنانا، پزلز، دوڑنا اور تصویریں بنانا جیسے تخلیقی کھیلوں کا بندوبست کریں تاکہ وہ بہتر سماجی اور ذہنی ترقی حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فوائد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مگر اس کا بے جا اور غیر منظم استعمال بچوں کی صحت اور تربیت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha