پیر 22 دسمبر 2025 - 18:17
حوزۂ علمیہ کو دشمن کا مقابلہ کرنے اور معاشرتی ضروریات کا جواب دینے میں صفِ اوّل میں ہونا چاہیے

حوزہ / حجت الاسلام جماعتی نے رشت میں منعقدہ ایک نشست میں رہبر معظم انقلاب کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: موجودہ حوزوی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فقہِ روایتی سے جدید اور مسئلہ محور فقہ کی جانب تبدیلی ناگزیر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسۂ علمیہ نائب الصدر رشت، ایران میں «حوزۂ پیشرو و سرآمد» کے عنوان سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صوبۂ گیلان کی "فرہنگیان ہونیورسٹی" کی علمی کمیٹی کے رکن حجت الاسلام جماعتی اور مدرسۂ علمیہ نائب الصدر رشت کے مدیر حجت الاسلام اسحاقی نے شرکت کی۔ اس نشست میں حوزاتِ علمیہ کو درپیش چیلنجز اور ضروری تقاضوں کا جائزہ لیا گیا۔

نشست کے آغاز میں اس نشست کے سیکرٹری حجت الاسلام اسحاقی نے اپنی گفتگو میں حوزہ اور روحانیت کو درپیش موجودہ چیلنجز اور علماء و روحانیت کے خلاف دشمن کی میڈیا یلغار اور منظم منصوبہ بندی کی طرف اشارہ کیا اور ساتھ ہی دینی امور سے عوام کی وابستگی کو ایک امید افزا نکتہ قرار دیا۔ انہوں نے بالخصوص نوجوان نسل کے ساتھ روحانیت کے مؤثر رابطے کی بحالی کو بنیادی حل کے طور پر بیان کیا۔

حجت الاسلام جماعتی نے اس نوعیت کی نشستوں کی فکری چیلنجز پیدا کرنے اور جدید مسائل کے حل میں معاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: حوزۂ علمیہ کو دشمن کا مقابلہ کرنے اور معاشرتی ضروریات کا جواب دینے میں صفِ اوّل میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: حوزۂ علمیہ کے مختلف پہلو ہیں جن میں علم آموزی، اخلاقی تہذیب اور سماجی و سیاسی کردار شامل ہے اور فقہ کے بارے میں نظریہ کو محض روایتی حالت سے نکال کر معاشرے کے حقیقی مسائل کو مدنظر رکھنے والی سوچ میں تبدیل ہونا چاہیے۔

فرہنگیان ہونیورسٹی" کی علمی کمیٹی کے رکن نے رہبر معظم انقلاب کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: موجودہ حوزوی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فقہِ روایتی سے جدید اور مسئلہ محور فقہ کی جانب تبدیلی ناگزیر ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha