اتوار 14 دسمبر 2025 - 07:00
تبلیغ دین کے لیے سوشل میڈیا ایک عظیم نعمت اور فرصت، ڈاکٹر یعقوب بشوی

حوزہ/کوئٹہ پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس ”تبلیغ دین کے جہانی اصول“ کی پہلی علمی نشست میں ڈیجیٹل دور میں مذہبی گفتگو کے فروغ میں خواتین کا اہم کردار کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ ہماری پہلی مشکل، آج کی دنیا کے تقاضوں سے عدم آشنائی ہے؛ ہم خود تیار نہیں ہیں، لہٰذا خواتین کے لیے یہ محاذ ایک ممنوعہ علاقہ فرض کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس ”تبلیغ دین کے جہانی اصول“ کی پہلی علمی نشست میں ڈیجیٹل دور میں مذہبی گفتگو کے فروغ میں خواتین کا اہم کردار کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ ہماری پہلی مشکل، آج کی دنیا کے تقاضوں سے عدم آشنائی ہے؛ ہم خود تیار نہیں ہیں، لہٰذا خواتین کے لیے یہ محاذ ایک ممنوعہ علاقہ فرض کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے خواتین ڈیجیٹل دنیا کے ذریعے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے خواتین کو باقاعدہ ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے۔ خواتین انقلاب آفرین ہیں، لیکن ہماری توجہ منفی چیزوں کے علاوہ مثبت چیزوں کے عادی ہی نہیں۔

تبلیغ دین کے لیے سوشل میڈیا ایک عظیم نعمت اور فرصت، ڈاکٹر یعقوب بشوی

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام زمانے کے ساتھ ساتھ چلنے کا نام ہے۔ خواتین کو بھی ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ آج خواتین بہت ساری مہارتیں گھر بیٹھ کر سیکھ سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج تبلیغ کا تصور بدل چکا ہے؛ گھر بیٹھے سوشل میڈیا پر تبلیغ کے نئے نئے مواقع پیدا ہوچکے ہیں۔ پوری دنیا میں لمحوں میں دین کا پیغام پہنچایا جاسکتا ہے، البتہ سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے سے بچنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ آج تبلیغ دین کے لیے سوشل میڈیا ایک عظیم نعمت اور فرصت ہے اسے ممبر میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha