حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رُکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی سے اُن کے دفتر منتہائے نور مرکز تحقیقات اسلام آباد میں سابق صدرِ تحریکِ حسینی و موجودہ رکن قومی انجمنِ حسینی آغا تجمل (پارا چنار) اور ڈاکٹر مولانا محمد یعقوب بشوی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق صدر تحریکِ حسینی آغا تجمل (پارا چنار) نے پارا چنار میں تحریکِ حسینی کی خدمات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں ڈاکٹر مولانا محمد یعقوب بشوی نے علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی کو اپنی کتاب ’’غدیر کا قرآنی تصور‘‘ پیش کی۔

ملاقات کے آخر میں سابق صدرِ تحریکِ حسینی و موجودہ رکن قومی انجمنِ حسینی آغا تجمل (پارا چنار) اور ڈاکٹر مولانا محمد یعقوب بشوی نے رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی کو اُن کے بھتیجے سید نعیم شاہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔









آپ کا تبصرہ