حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے شہر قائد میں دہشت گردوں کی جانب سے شبیر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا: ایک طرف تو شیعہ قوم کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، تو دوسری جانب شیعہ نسل کشی کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔
جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر نے مزید کہا: عادل حسین اور محمد حیدر کی شہادت کے بعد شبیر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، ریاستی ادارے شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کریں۔









آپ کا تبصرہ