جمعہ 21 نومبر 2025 - 16:36
مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت بلوچستان کا 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاج

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم اور ہدایت پر مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت علیہم السّلام بلوچستان کی جانب سے گوٹھ غلام محمد، ضلع جعفر آباد میں نمازِ جمعہ کے بعد ستائیس ویں ترمیم کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم اور ہدایت پر مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت علیہم السّلام بلوچستان کی جانب سے گوٹھ غلام محمد، ضلع جعفر آباد میں نمازِ جمعہ کے بعد ستائیس ویں ترمیم کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت علیہم السلام بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستائیسویں ترمیم عوامی امنگوں کے خلاف ہے۔آئین میں ایسی تبدیلیاں ریاست اور عوام دونوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو 27 ویں ترمیم کے خلاف متحد ہو کر اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی۔

آخر میں کارکنان نے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین کے ساتھ تجدیدِ عہد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ظلم، ناانصافی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے۔

مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت بلوچستان کا 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاج

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha