ہفتہ 13 دسمبر 2025 - 22:44
خطابت؛ علمی دنیا میں داخل ہونے کا اہم ذریعہ: حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی

حوزہ/علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کوئٹہ پاکستان میں مختلف دینی مدارس میں فن خطابت کے حوالے سے دروس دیئے؛ ان مدارس میں مدرسہ فاطمہ الزہراء، مدرسہ خدیجہ الکبری، مدرسہ حضرت زینب اور جامعہ امام صادق شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کوئٹہ پاکستان میں مختلف دینی مدارس میں فن خطابت کے حوالے سے دروس دیئے؛ ان مدارس میں مدرسہ فاطمہ الزہراء، مدرسہ خدیجہ الکبری، مدرسہ حضرت زینب اور جامعہ امام صادق شامل ہیں۔

کوئٹہ پاکستان کے مختلف دینی مدارس میں منعقدہ پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی نے کہا کہ خطابت علمی دنیا میں داخل ہونے کے لیے ایک اہم قرآنی راستہ ہے جو انسان کی فکر سازی، کردار سازی اور اثر گزاری کے اعتبار سے اہم ہے، لیکن 90 فیصد طلبہ اس کی اہمیت سے واقف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدارسِ دینیہ کے سربراہان کو اس امر پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ طلبہ اور طالبات جنون کی حد تک فن خطابت سیکھنا چاہتے ہیں، لیکن مطلوب علمی، فکری اور خطابت کی مہارت اور رموز سے واقف استاد نہ ملنے کی وجہ سے ان کے یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوتا، لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مقدس اور الٰہی رسالت کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جائے اور مدارس کے طلباء اور طالبات کو عصر حاضر کے لیے تیار کیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha