۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
پارا چنار

حوزہ/انہوں نے پارا چنار پاکستان میں غیر انسانی جرائم پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اقوام متحدہ سے بیدار ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار میں نہتے عوام کا قتل عام، سفاکیت اور تکفیری دہشتگردوں کی وحشیانہ کاروائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر پاراچنار میں دلسوز اور دردناک سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان دینی مبلغ مولانا وسیم رضا قمی نے تکفیریت کو عالم اسلام اور انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اور اس حرکت کو سفاکیت کی بدترین مثال سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ ٹولہ استکبار کے اشاروں پر مسلمانوں کے درمیان تفرقہ، نفرت اور شدت پسندی کو بڑھا رہا ہے۔

مولانا وسیم رضا نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں بے گناہ معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگوں کو نشانہ بنانا بہادری نہیں، بلکہ بزدلی کی علامت ہے۔ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر ظلم اور غارت گری کا یہ سلسلہ ایک لمبے عرصہ سے جاری ہے، جس سے امن اور تحفظ کے اداروں کی ناکامی اور بے بسی نظر آتی ہے۔

انہوں نے اس واقعے میں ملوث مجرموں کو اسلام اور انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اقوام متحدہ سے ہنگامی بنیادوں ہر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .