ہفتہ 6 ستمبر 2025 - 05:47
ملت فلسطین اپنے ایمان، فداکاری اور مقاومت کے باعث "حزب اللہ" ہونے کی حقیقی مثال ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین شہریاری نے کہا: مسئلہ فلسطین، ولایت الٰہی اور ولایت شیطانی کے درمیان تقابل کی سب سے واضح مثال ہے۔ ملت فلسطین اپنے ایمان، فداکاری اور مقاومت کے باعث "حزب اللہ" ہونے کی حقیقی مثال ہے جبکہ صیہونی حکومت اور اس کے مغربی حامی ولایت شیطانی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے وحدت اسلامی کے انتالیسویں کانفرنس کے پہلے وبینار میں «ولایت الٰہی از منظر ملکی و ملکوتی» کے محور پر «ولایت الٰہی، نیا عالمی نظام اور اتحاد اسلامی ممالک» کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے تمام عالم اسلام کو ہفتہ وحدت کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے حق اور عدل کی راہ میں جدوجہد کرنے والوں کے لیے کامیابی کی دعا کرتے ہوئے ولایت الٰہی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا: ملکوتی اعتبار سے خداوند متعال کائنات کا حاکم مطلق ہے اور جو شخص اس بصیرت کو اپنی زندگی میں راسخ کرے گا اس کی نگاہ دنیا اور کائنات پر مختلف ہو گی۔

حجت الاسلام والمسلمین شہریاری نے آیات قرآن سے استناد کرتے ہوئے ولایت الٰہی کو کائنات کی حاکم مطلق حقیقت قرار دیا اور کہا: جو اس ولایت کو قبول کرے گا، خداوند اسے ظلمت سے نور کی طرف ہدایت کرے گا اور وہ بالآخر کامیاب ہو گا۔ جو لوگ ولایت الٰہی کو قبول کرتے اور اس سے مزین ہوتے ہیں وہی حزب اللہ ہیں اور فتح یاب ہوں گے۔

انہوں نے ولایت شیطانی کو تاریک، فنا پزیر اور کھوکھلا قرار دیتے ہوئے کہا: جو کوئی ولایت شیطان کو اختیار کرتا ہے وہ کھلے خسارے سے دوچار ہوتا ہے۔ خواہشات کی پیروی، فتنے برپا کرنا اور مسلمانوں کے درمیان دشمنی کو پھیلانا ولایت شیطانی کی خصوصیات میں سے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین شہریاری نے ان دونوں ولایتوں کی تاریخی اور عملی مثالوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مسئلہ فلسطین، ولایت الٰہی اور ولایت شیطانی کے درمیان سب سے واضح مقابلہ ہے۔ ملت فلسطین اپنے ایمان، فداکاری اور مقاومت کے ذریعے حزب اللہ کی حقیقی مثال ہے جبکہ صیہونی حکومت اور اس کے مغربی حامی ولایت شیطان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha