حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سربراہ شہید سید حسن نصر اللہ کے فرزند سید محمد مہدی نصر اللہ کی عمامہ پوشی رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دست مبارک سے انجام پائی۔
یہ خبر سید حسن نصر اللہ کے بڑے صاحبزادے سید جواد نصر اللہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شیئر کی۔
اس موقع پر رہبر انقلاب نے سید محمد مہدی سے فرمایا: "اپنے والد کا راستہ جاری رکھیں" اور پھر انہوں نے ان کو ایک انگوٹھیل تحفے میں دیتے ہوئے کہا: یہ میں نے سنبھال کر رکھی تھی کہ اگر سید آئے تو اسے تحفے میں دوں۔
آپ کا تبصرہ