جمعہ 27 دسمبر 2024 - 23:21
آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کے دست مبارک سے طلاب نجف کی عمامہ گذاری+تصاویر

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے نجف اشرف میں اپنے مرکزی دفتر میں حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر بعض طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف کو اپنے دستِ مبارک سے لباسِ علم و تقویٰ (عمامہ) سے مزین کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطاب، آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے نجف اشرف میں اپنے مرکزی دفتر میں حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر بعض طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف کو اپنے دستِ مبارک سے لباسِ علم و تقویٰ (عمامہ) سے مزین کیا۔

اس بابرکت موقع پر آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے طلاب کو مبارکباد دی اور ان کی مزید توفیقات کے لیے بارگاہِ ایزدی میں دعا فرمائی۔

انہوں نے طلاب کو نصیحت کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ اپنی تعلیمی، تبلیغی اور معاشرتی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے معاشرے میں اصلاح اور بیداری کے سفر میں قول پر عمل کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha