۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پزشکیان

حوزہ / صدر مملکت ایران نے شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے پیغام میں انہیں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے پیغام میں انہیں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا: اس حساس اور تاریخی موقع پر جس میں لبنان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی اور اسی طرح استقامتی محاذ کے اعلی اقدار اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت تاریخی اہمیت کی حامل ہوگئی ہے، شیخ نعیم قاسم جیسی درخشاں اور مجاہد شخصیت کا حزب اللہ کی قیادت کے لیے انتخاب سے جن کا شاندار کارنامہ رہا ہے، استقامتی محاذ کے حوصلے مزید بلند ہوں گے اور استقامت کے عظیم الشان شہیدوں کا راستہ اور بھی روشن ہوتا چلا جائے گا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا: اتحاد امت اسلامی اور باضمیر اور حریت پسند انسانوں کی بیداری کے نتیجے میں صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ منقطع اور علاقے بالخصوص غزہ اور لبنان میں قیام امن ممکن ہوسکے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .