۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اللواء "محمد باقري"

حوزہ/ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے حزب اللہ کی سربراہی کےلئے شیخ نعیم قاسم کے انتخاب کو حزب اللہ کے مقتدر ہونے کا ثبوت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے طور پر آپ کے انتخاب سے واضح ہو جاتا ہے کہ حزب اللہ لبنان اور استقامتی محاذ صیہونیوں پر حتمی غلبے اور بحرانوں سے نکلنے کے لیے کس حد تک مستحکم، تیار اور باصلاحیت ہے۔

میجر جنرل باقری نے کہا: اللہ تعالی کی مدد سے آپ کا انتخاب صیہونیوں کی جعلی اور مجرم حکومت کی تباہی کا راستہ ہموار اور حزب اللہ کے مجاہدوں کے عزم و ارادے کو اور بھی مستحکم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا: حزب اللہ کی سربراہی کے لئے شیخ نعیم قاسم کا انتخاب حزب اللہ کے مقتدر ہونے کا ثبوت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .