جمعہ 27 دسمبر 2024 - 18:05
منموہن سنگھ کے انتقال سے پورے ملک کو گہرا صدمہ/ لواحقین اور مداحوں کے ساتھ آغا حسن کی یکجہتی

حوزہ/ آغا صاحب نے مشہور ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر منموہن سنگھ کے عمل مثبت کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آغا صاحب نے اپنے پیغام میں کہا سابق وزیرِ اعظم اور ملک کے بزرگ رہنما ڈاکٹر سردار منموہن سنگھ کے انتقال سے پورا ملک گہرے غم میں ڈوبا ہے کیونکہ آپ اتحاد و اتفاق کے داعی تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتےہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کی۔

آغا صاحب نے مشہور ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر منموہن سنگھ کے عمل مثبت کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آغا صاحب نے اپنے پیغام میں کہا سابق وزیرِ اعظم اور ملک کے بزرگ رہنما ڈاکٹر سردار منموہن سنگھ کے انتقال سے پورا ملک گہرے غم میں ڈوبا ہے کیونکہ آپ اتحاد و اتفاق کے داعی تھے۔

ان کے خاندان اور بے شمار عزیزوں اور دوستوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا موصوف ایک عام پس منظر سے آنے کے باوجود ملک کے سب سے بلند عہدے پر فائز ہوئے ملک میں آپ کا مثبت کردارہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آغا صاحب نے لواحقین اور جملہ مداحوں سے اظہار یکجہتی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha