حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر رضوی کے زائرین اور مجاورین کے لئے رواق امام خمینی (رہ) میں حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے پُرنور میلاد کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں حجت الاسلام احسان بی آزار تہرانی نے اس امام عالی مقام علیہ السلام کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا:3 شعبان جمہوریہ اسلامی ایران کے کیلنڈر میں یوم پاسدار کے طور پر بھی درج ہے۔ یہ دن اسلام کے ان پاسداروں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے حسینی مکتب سے درس لیتے ہوئے دین مبین اسلام کی اعلیٰ اقدار کا دفاع کیا۔
امام زادہ صالح (ع) تہران کے متولی نے حدیثِ قدسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ نے حضرت سید الشہداء علیہ السلام کو "خازن وحی" یعنی وحی الٰہی کا محافظ قرار دیا ہے۔ اگر آج دین کا نام باقی ہے تو یہ حسینی مکتب کی برکت سے ہے، ورنہ اموی حکمران دین کی حقیقی روح کو مکمل طور پر ختم کر چکے ہوتے۔
حجت الاسلام بی آزار تہرانی نے مزید کہا: حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام چراغِ ہدایت اور امتِ اسلامی کی نجات کی کشتی ہیں۔ انہوں نے عاشورا کی قربانی کے ذریعہ دنیا کو ایثار، شجاعت اور آزادی کا لازوال درس دیا۔
آپ کا تبصرہ