۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حسین خانی پور

حوزہ/ ​ایران کے شہر تالش کے امام جمعہ حسین خانی پور نے امام حسین(ع) کو میدان عدالت کا فاتح قرار دیتے ہوئے کہا: جب امام حسین(علیہ السلام) نے دیکھا کہ امت اسلامی ہر حاکم حکومت غلط راستے پر چل رہی ہے تو آپ نے اپنے نانا (رسول اللہؐ) کے دین کو باقی رکھنے کے لئے حکومت وقت کے خلاف قیام کیا۔

’’حوزہ‘‘ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر تالش کے اہلسنت کے امام جمعہ حسین خانی پور نے اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے قیام عاشورا کے متعلق  گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس تاریخی واقعے نے ہماری سوچوں سے بھی زیادہ ہم سب کی زندگیوں پر اثر ڈالا ہے اور دنیائے اسلام میں عالمی سامراج سے دشمنی کا سرچشمہ بھی امام حسین علیہ السلام کا یہ عظیم قیام ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یزید کی بیعت نہ کرنا امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا باعث بنا۔

انہوں نے کہا: بعض مؤرخین قیام امام حسین علیہ السلام کا سبب سماجی اصلاحات کو قرار دیتے ہیں مصر کے رائٹر طٰہ حسین کی یہی نظر ہے۔

شہر تالش کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: قیام امام حسین علیہ السلام کے اہم ترین پہلؤوں میں سے ایک امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ہے۔ علماء اور بزرگان دین کہتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فریضے کو ادا کرنے کے لئے قیام کیا اور اس بات کے شاہد تاریخ کے صفحات ہیں۔

حجت الاسلام خانی پور نے امام حسین علیہ السلام کو میدان عدالت کا فاتح قرار دیتے ہوئے کہا: جب آپ نے دیکھا کہ امت اسلامی پر حاکم حکومت الٹے راستے پر چل پڑی  ہے تو آپ نے اپنے نانا کے دین کو باقی رکھنے کے لئے حکومت وقت کے خلاف قیام کیا۔

شہر تالش کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: خدا، رسولؐ، اصحاب رسولؐ، اولیاء اللہ اور تمام بزرگان کی یزید اور اس کے اصحاب پر لعنت ہو ۔ امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں نے ظلم اور ظالم حکومت کے خلاف قیام کیا اور انتہائی کم تعداد ہونے کے باوجود یزید کی بیعت نہ کی۔

خانی پور نے آخر میں کہا: قیام عاشورا بشریت کے لئے درس ہے۔

انہوں نے کہا: اگر انسان عالمی سامراج سے آزادی اور اس کے تسلط سے نجات حاصل کرنے کے لئے اپنی جان قربان کر دے تو یہ عظیم کام ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .