۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
داعش

حوزہ/ نائیجیریا کے شمال مشرق میں جھیل چاڈ کے علاقے میں ایک زبردست بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوا جس میں داعش کے 50 عناصر ہلاک ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے شمال مشرق میں جھیل چاڈ کے علاقے میں ایک زبردست بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوا جس میں داعش کے 50 عناصر ہلاک ہو گئے۔ اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے نائجیریا کے دو اہلکاروں نے خبر رساں ایجنسی فرانس پریس کو بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر دو ٹرکوں میں افریقہ کے مغرب میں جا رہے تھے کہ ان کا ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس میں داعش کے 50 دہشت گرد پلاک ہو گئے۔

نائجیرین فوج کے ایک کمانڈر نے فرانسیسی پریس کو بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ باغیوں نے یہ بارودی سرنگ کئی روز قبل گشت کرنے والے نائیجیرین فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے بچھائی تھی لیکن آخر کار وہ اس کا نشانہ بن گئے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرق میں 12 سال سے دہشت گردانہ کارروائیاں جاری ہیں جو کہ پڑوسی ممالک نائیجر، چاڈ اور کیمرون تک بھی پھیل چکی ہیں اور اب تک ان کارروائیوں میں چالیس ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ دس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .