۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ایلومینیم اور سونے سے لکھا گیا دنیا کا پہلا قرآن پاک

حوزہ/ ایک پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام کی جانب سے تیار کیا جانے والا قرآن  پاک 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں ایلومینیم اور سونے سے لکھا گیا قرآن پاک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایک پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام کی جانب سے تیار کیا جانے والا قرآن  پاک 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں ایلومینیم اور سونے سے لکھا گیا قرآن پاک ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے شاہد رسام کا تیار کردہ دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا نسخہ اگلے ماہ دبئی میں ہونے والی’دبئی ایکسپو 2020‘میں پیش کیا جائے گا۔

روایتی طور پر قرآن پاک کو اب تک کاغذ،کپڑے اور چمڑے پر تیار کیا جاتا رہا ہے لیکن پاکستانی آرٹسٹ نے ایلومینیم اور سونے سے الفاظ لکھ کر ایک نیا تصور متعارف کرایا ہے۔

فریم کے سائز کو چھوڑ کر قرآن پاک 8.5 فٹ لمبا اور 6.5 فٹ چوڑا ہے۔قرآن کے ایک صفحے پر 150 الفاظ درج ہیں جبکہ قرآن پاک کے کل صفحوں کی تعداد550 ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .