۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
خانہ کعبہ کا غلاف تین میٹر تک اوپر کردیا گیا

حوزہ/ مکہ مکرمہ میں کسوہ فیکٹری کی جانب سے نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی، غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مکہ مکرمہ/ مکہ مکرمہ میں نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، 9 ذی الحج کوعرفہ کے روز غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں کسوہ فیکٹری کی جانب سے نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی، غلاف کعبہ پورے سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

خانہ کعبہ کا غلاف تین میٹر تک اوپر کردیا گیا

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسوہ فیکٹری کی جانب سے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی رونمائی کی گئی، 9 ذی الحج کوعرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا۔ چند روز قبل حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے غلاف کعبہ کی تصاویر جاری کی تھی، غلاف کعبہ مکہ کے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں ریشم سے تیار کیا جاتا ہے، سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی، سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔

خانہ کعبہ کا غلاف تین میٹر تک اوپر کردیا گیا

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے، غلاف کعبہ کے لیے ایک بار سفید، ایک بار سرخ اور ایک مرتبہ سیاہ رنگ استعمال کیا گیا، رنگوں کا انتخاب ہر دور کے مالی وسائل کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .